نئی دہلی،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دوسری ایشیائی یوتھ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم 14تمغے جیت کر میڈل ٹیبل میں تیسرے مقام پر رہا۔وہیں چین 30تمغے جیت کر پہلے نمبر پر رہا۔ہندوستان کے ان 14تمغوں میں پانچ طلائی، پانچ چاندی اور چار کانسے شامل ہیں۔ایشیائی کھیل سپر پاور چین نے 16طلائی، نو چاندی اور پانچ کانسے سمیت کل 30تمغے جیتے۔چینی تائی پے نے چھ طلائی سمیت 15تمغے جیت کر دوسرا مقام حاصل کیا۔مقابلہ کے آخری دن منگل کو گروندر سنگھ، پلیدر کمار، منیش اور نوین نین کی کوآرٹیٹ نے میڈلے ریلے میں ایک منٹ 55.71سیکنڈ کا وقت لے کر طلائی تمغہ جیتا۔